ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے آج ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوے بانڈی پورہ کے سرحدی تحصیل گریز میں تمام تر نقل وحرکت پر مکمل پابندی لگائی ۔
کورونا وائرس سے سرحدوں کے لوگوں کو بچانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے ایک پہل کے تحت گریز بانڈی پورہ سڈک پر امدرفت بند کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ پیدل سفر پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی ۔
یہ اقدامات لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے بطور اٹھایں گئے ہیں۔ اور کوروناوائرس سے نمٹنے کے طور فیصلہ لیا گیا ہیں اسی طرح تمام تر مومنٹ پاس کو بھی فوری طور رد کیا گیا ہیں.