ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سجاد لون کی پی سی پولیس کلیئرنس کے ’سخت نظام‘ کو سپریم کورٹ میں کرے گی چیلنج

سجاد لون کی پیپلز کانفرنس نے ’سخت پولیس ویریفیکیشن‘ نظام کو ’اجتماعی سزا‘ قرار دیکر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ا
سجاد لون (فائل فوٹو)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2024, 3:21 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع اور پاسپورٹ کے حصول کے لیے درکار پولیس کلیئرنس کے سخت عمل کے خلاف سجاد لون کی قیادت میں پیپلز کانفرنس سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ قدم سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے اس تاریخی فیصلے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے، جس میں پورے بھارت میں جائیدادوں کی مسماری (Bulldozer Justice) کے معاملے پر رہنما اصول دیے گئے ہیں۔

ایم ایل اے ہندوارہ اور پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ایک حصے کا حوالہ دیا ہے جس میں املاک کی مسماری کو خاندان کے خلاف ’اجتماعی سزا‘ قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا: ’’کسی شخص کے رشتہ دار کے پولیس ریکارڈ کی وجہ سے منفی پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ دینا بھی خاندان کے لیے اجتماعی سزا ہے۔ کشمیر میں یہ دورِ جہالت کی انصاف دہی ہے۔‘‘

پارٹی کے ترجمان عدنان اشرف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ وکلاء سے مشاورت اور اس معاملے کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں، اور آئندہ چند ہفتوں میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں اور پاسپورٹ کے لیے پولیس کی سخت ویریفیکیشن کا عمل ’اجتماعی سزا‘ کے مانند ہے کیونکہ کئی لوگوں کو ان کے رشتہ داروں کے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے کلیئرنس نہیں دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ طریقہ کار کہیں اور موجود نہیں ہے۔ ہر فرد کو اپنے جرم کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے، نہ کہ اس کے خاندان یا قبیلے (کے افراد) کو۔ مگر اس عمل نے گزشتہ پانچ سال میں کشمیر میں معاشرے کے ایک بڑے حصے کو متاثر کیا ہے۔‘‘ ان کے مطابق کئی افراد میرٹ پر نوکریاں حاصل کرنے کے باوجود نوکریوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ جبکہ پاسپورٹ کے لیے پولیس کلیئرنس نہ ملنے کے باعث لوگوں کو بیرون ملک سفر میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

عدنان نے مزید کہا: ’’ہم پولیس ویریفیکیشن کے خلاف نہیں ہیں، مگر اس کا دائرہ کار ہونا چاہیے۔ صرف فرد کی تصدیق ہونی چاہیے، نہ کہ موجودہ عمل کی طرح میرے بیٹے یا بیٹی کو ان کے والد کے جرم کی بنیاد پر کلیئرنس دینے سے انکار کیا جائے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Buoyed By SC's 'Bulldozer Justice' Verdict, Sajad Lone's PC To Challenge Stringent J&K Police Verification In Apex Court

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.