ETV Bharat / state

'عوام سختی سے لاک ڈاؤن پر عمل کریں'

بانڈی پورہ محکمہ صحت سے وابستہ عملہ کئی دشواریوں کے با وجود یہاں کورونا وائرس پہ قابو پانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

کورونا وایرس: 'عوام سختی سے لاک ڈاؤن پر عمل کریں'

author img

By

Published : Apr 14, 2020, 12:35 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ جہاں متعدد دیہات ریڈ زون قرار دیئے گئے ہیں کیونکہ قصبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ تاہم محکمہ صحت سے وابستہ عملہ کئی دشواریوں کے با وجود یہاں کورونا وائرس پہ قابو پانے کی کوشش میں لگے ہیں -

کورونا وایرس: 'عوام سختی سے لاک ڈاؤن پر عمل کریں'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران بلاک میڈیکل آفیسر حاجن بانڈی پورہ، ڈاکٹر اعجاز نے ان باتوں کا اظہار کیا-

انہوں نے کہا کہ بھلے ہی میڈکل عملہ کے لیے یہاں کام کرنا دشوار کن ہیں تاہم ان کی ٹیمیں دن رات قصبے میں متحرک ہیں اور گھر حساس علاقوں میں گھر گھر مشتبہ مریضوں کی سکرینگ کررہے ہے تاکہ کوئی بھی مشتبہ کیس بنا سکرینگ کے نہ رہے -

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئ روز سے گنڈ جہانگیر نامی علاقے میں جس طرح سے نئے مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے تو اس سے کہیں نہ کہیں انہیں لگتا ہے کہ مذکورہ دیہات میں یہ وائرس کافی حد تک سرعت کر چکا ہے اسی وجہ سے وہاں نئے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں -

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے کے لوگوں کا پورا تعاون چاہتے ہیں تبھی جاکے وہ اس کو روکنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں -

انہوں نے لوگوں سے تاکیدی گزارش کرتے ہوئے کہا کہ وہ سختی سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کریں اور گھر سے غیر ضروری طور پر کسی بھی صورت میں نہ نکل آئے تبھی یہ زنجیر ختم کی جاسکتی ہیں ورنہ ہمیں ایسی خبریں روز سننے کو ملیں گی -

ڈاکٹر اعجازِ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے عملہ اور انتظامیہ کے تال میل سے کافی مطمئن ہیں اور وہ کافی حد تک اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوشش میں لگے ہیں -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.