ETV Bharat / state

کورونا کے سیمپلز وصول کرنے کے لیے کلیشن سینٹر قائم - گنڈ جہانگیر

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور آئے روز وائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا کے سیمپلز وصول کرنے کے لیے کلیشن سینٹر قائم

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 12:16 PM IST

ضلع کے قصبہ حاجن میں کئی علاقوں میں بہت حد تک یہ وائرس تیزی سے معاشرے میں سرعت کررہا ہے جس کی مثال گنڈ جہانگیر نامی علاقہ ہے۔

کورونا کے سیمپلز وصول کرنے کے لیے کلیشن سینٹر قائم

اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے ٹیسٹ اور سیمپلنگ کے نظام کو مزید تیز کرنے کے لیے سمبل سوناواری میں ایک کلیشن سینٹر قائم کیا تاکہ ہر بڑے پیمانے پر اور فوری طور پر بغیر کسی تاخیر کے مشتبہ مریضوں کے معائنے یہیں پر کئے جائیں۔

اس سے قبل مریضوں کو سیمپلز لینے کے لیے سرینگر منتقل کرنا پڑتا تھا جس سے اس پورے نظام میں بہت حد تک تاخیر ہوجاتی اور ایک دن میں بہت کم لوگوں کے ٹیسٹ کئے جاتے تھے۔

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے سمبل پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اس لیب کا باضابطہ طور پر افتتاح کیا اور اس حوالے سے ڈاکٹروں اور دیگر پیرامیڈکل اسٹاف کو تربیت دی گئی۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر تجمل نے کہا کہ یہ مرکز وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اب انہیں مشتبہ مریضوں کو سرینگر منتقل نہیں کرنا پڑے گا

جب یہ پوچھا گیا کہ ریڈ زون والے علاقوں میں حاملہ خواتین کے لیےیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں تو، سی ایم او نے کہا کہ انہوں نےآشا ورکرز کو حاملہ خواتین پر نگاہ رکھنے اور 9 ویں ماہ میں داخل ایسی خواتین کی فہرست بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ہم ان خواتین کو سوپور میٹرنٹی ہسپتال منتقل کریں گے جہاں ٹیسٹنگ سنٹر پہلے ہی دستیاب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.