ETV Bharat / state

شمالی کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی روک دی گئی

شمالی کشمیر کے دو حلقوں میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے ووٹوں کی گنتی روک دی گئی۔ بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں ڈی ڈی سی کے حاجن اے اور ڈرگمولہ حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کو روک دیا گیا ہے کیونکہ مدمقابل فریقین میں سے ایک امیدوار پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا رہائشی ہے۔

Counting of votes in DDC elections in North Kashmir stopped
شمالی کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی روک دی گئی
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 2:16 PM IST

افسران نے واضح کیا ہے کہ 'بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں ڈی ڈی سی کے حاجن اے اور ڈرگمولہ حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کو روک دیا گیا ہے کیونکہ مدمقابل فریقین میں سے ایک مقابل پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا رہائشی ہے۔'

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'حاجن اے سے تعلق رکھنے والی شاذیہ اسلم کا تعلق پاکستان کے زیر انتظام علاقے مظفر آباد سے ہے اور اس نے ایک کشمیری عسکریت پسند محمد پپّو سے شادی کی تھی۔ پپّو نے عسکریت پسندی کا راستہ ترک کر کے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا۔'

اُن کی نامزدگیوں کو کس بنا پر منظوری دی گئی تھی؟ اس سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ 'نامزدگی دستاویز میں یہ ذکر نہیں کیا گیا تھا کہ وہ مظفرآباد کے رہنے والے ہیں۔ اس لیے الیکشن کمیشن نے کپوارہ اور بانڈی پورہ کے دو حلقوں میں گنتی روکنے کا فیصلہ لیا۔ اس ضمن میں جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.