ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 6 افراد گرفتار - ایف آئی درج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 6 افراد گرفتار

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 4:41 PM IST

اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ کی ہدایت پر پولیس نے اتوار کے روز حاجن علاقہ چندرگیر علاقے میں لاک ڈاؤن احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس اسٹیشن حاجن میں آئی پی سی کے دفعہ 188 کے تحت 6 افراد کے خلاف دو الگ الگ ایف آئی درج کی گئیں۔ ان افراد نے مبینہ طور پر پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی جانوں اور دوسروں کی جانوں کا خطرہ مول لیا۔ تمام ملزمین کو حاجن پولیس نے علاقے میں گشت کے دوران گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل جمعہ کے روز حاجن پولیس نے چھ افراد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے پابندی کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی تھی۔ جمعرات کے روز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اے ٹی ایم کے قریب جمع ہوئے تھے اور ان کے خلاف تھانہ پیٹھکوٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے کہا کہ اس وبا کی زنجیر کو صرف گھر کے اندر ہی رہ کر توڑا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں مزید معاملات کی اطلاع ملی ہے اور ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے جو پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسروں کی جانوں کا خطرہ مول لیتے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکم پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈر کی خلاف ورزی کرنا سخت جرم ہے اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.