ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ’حفاظت‘ نامی شعور بیداری مہم کا آغاز - ڈی سی بانڈی پورہ رویندر کمار

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق عوام میں جانکاری اور شعور بیداری مہم کے تحت ضلع بانڈی پورہ میں ’حفاظت‘ پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

کورونا وائرس: ’حفاظت‘ نامی شعور بیداری مہم کی شروعات

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 6:33 PM IST

ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اور یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے باہمی اشتراک سے منگل کو ’حفاظت‘ نامی پروگرام کی شروعات کی گئی۔ اس سلسلے میں شیر کشمیر سپورٹس اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

کورونا وائرس: ’حفاظت‘ نامی شعور بیداری مہم کا آغاز

تقریب میں رنگا رنگ پروگرام کے علاوہ طلباء، رضاکاروں اور انتظامیہ کے افسران نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق عوام کو معلومات اور اس وبا کو پھیلنے سے روکنے سے متعلق جانکاری دی۔

تقریب کے دوران ڈی سی بانڈی نے کہا کہ ’’جس انداز سے ضلع انتظامیہ نے کووڈ19 پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی وہ کافی حوصلہ بخش ہے۔‘‘

ڈی سی بانڈی پورہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے متعلق زیادہ سے زیادہ بیداری مہم چلانے پر زور دیا۔

ای ٹی وی کے ساتھ بات کرتے ضلع ہوئے نوڈل افسر معراج وانی نے ’حفاظت‘ پروگرام سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ’’کھیل کود سے جڑے افراد کے ذریعے سے ایک مثبت پیغام عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے جو کووڈ19 کے پھیلائو کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔‘‘

’حفاظت‘ پروگرام کا افتتاح ڈی سی بانڈی پورہ رویندر کمار نے کیا۔ اس موقعے پر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے افسران کے علاوہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.