ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: کورونا وائرس اور ویکسینیشن بیداری پروگرام

author img

By

Published : May 5, 2021, 4:24 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سمبل میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کووڈ ویکسین بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کو ویکسین کی ضرورت سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔

ویکسینیشن بیداری پروگرام
ویکسینیشن بیداری پروگرام

بانڈی پورہ میں منعقد اس ویکسی نیشن بیداری پروگرام میں عام لوگوں کے علاوہ بی جے پی کارکنان اور کچھ عہدیداروں سمیت شعبہ ہیلتھ کے کچھ عہدیداران بھی موجود تھے۔

کیمپ میں شریک لوگوں کو کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر سے باخبر کرتے ہوئے ویکسین لگانے کی تلقین کی گئی۔

ویکسینیشن بیداری پروگرام

اس دوران ہیلتھ ورکرز نے کہا کہ 'کورونا وائرس کی دوسری لہر کافی تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ اس لیے اس مہلک وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط کے ساتھ ساتھ ویکسن لینا بھی انتہائی ضروری ہے۔'

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی جنرل سکریٹری عبدالرحمن ٹکری بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس کے بڑھتے خدشات سے متعلق آگاہ کرنا ہے اور انہیں ویکسین سے متعلق پھیلائی جارہی بے بنیاد باتوں سے باخبر کرنا ہے تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.