ETV Bharat / state

J & K Casual Daily Wagers Front بانڈی پورہ میں جموں وکشمیر کیجول ڈیلی ویجرس فرنٹ کی جانب سے کنونشن منعقد - کیجول ڈیلی ویجرس فرنٹ کی جانب سے کنونشن منعقد

بناڈی پورہ میں منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر امپلائی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر سجاد احمد پرے نے کہا کہ تنظیم کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے کی ضرورت کے ساتھ اپنے دیرنہ مسائل کو اجاگر کرکے سرکار تک پہنچانا ہے۔

کیجول ڈیلی ویجرس فرنٹ کی جانب سے کنونشن منعقد

author img

By

Published : May 4, 2023, 12:31 PM IST

کیجول ڈیلی ویجرس فرنٹ کی جانب سے کنونشن منعقد

بانڈی پورہ: کشمیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جوائنٹ امپلائی ایسوسی ایشن (PHE joint employees association) کے بینر کے تحت آج جموں و کشمیر کیجول ڈیلیویجرس فرنٹ کا یک روزہ کنونشن بانڈی پورہ کے نشاط پارک میں منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں یومیہ مزدور اور کیجول لیبرس نے شرکت کی۔ اس کنونشن کی صدارت EJAC کے جنرل سیکرٹری اور جموں و کشمیر کیجول ڈیلیویجرس فرنٹ کے چیئرمین سجاد احمد پرے نے کی، اس موقع پر کشمیر پی ایچ ای ڈیلیویجرس ایسوسی ایشن کے ضلع صدر غلام محمد خواجہ بھی موجود تھے۔

کنونشن کے دوران سرکار کے ان وعدوں کو اجاگر کیا گیا جن میں ان ملازمین کو ایک پالیسی کے تحت مستقل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ معمولی اجرت کی وجہ پریشانیوں اور اعلیٰ افسران کے نامناسب رویوں پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران احتجاجیوں نے محکمہ جل شکتی میں کام کر رہے مستقل ملازمین اور افسران کو متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں لائی تو وہ دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یومیہ مزدور مستقل ملازمین کی بہ نسبت کئی گنا کام کرتے ہیں، ان ہی کی محنت کی وجہ سے ہر گھر تک پانی پہنچایا جاتا ہے جو کہ چند ایک اور بیشتر بزرگ ملازمین کے دم پر ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات میں دور دراز علاقون میں جاکر یہی کیجول ملازمین محکمے اور سرکار کی شان بحال رکھنے میں سب سے زیادہ اور اہم کردار ادا کرتے آئے ہیں وہ بھی معمولی سی اجرتوں پر۔ کنونشن کے دوران اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ کس طرح سے کسی کیجول ملازم کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ کو مصائب سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:Daily Wagers of Jal Shakti Deptt. Protest جموں میں جل شکتی محکمہ کے یومیہ مزدوروں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ان ملازمین کے مسائل کی طرف توجہ دے۔ ورنہ ایک مرتب لائحہ عمل کے تحت احتجاجوں کا سلسلہ اور دوسرے اقدامات شروع کئے جائیں گے۔ انہونے کہا کہ سرکار ان کے دیرینہ مسائل کو پورا کرے۔ ۔سجاد احمد پرے نے کیجول لیبرس کی دوسری تنظیموں یا ایسوسیشنز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک چھت کے نیچے ملازمین کے حقوق ،مسائل اور مطالبات کو منظم یا بہتر انداز میں اجاگر کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.