جموں و کشمیر کے حاجن سوناواری میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ محکمہ فوڈ، سِول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز بانڈی پورہ کے زیر اہتمام یہ آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ محکمہ فوڈ، سِول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز بانڈی پورہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال احمدکی سربراہی میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ایف سی ایس سی اے کے ملازمین، پی آر آئی ممبران سمیت اسکولی طلباء نے شرکت کی۔ Consumer Awareness Program In Sonawari
اس پروگرام کا مقصد عام صارفین میں بیداری پیدا کرنا اور انہیں اپنے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو صارفین کے حقوق کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ تقریب میں کھانا پکانے کی گیس کی ترسیل کے دوران احتیاطی تدابیر کا استعمال کیا گیا۔ پہلے سے پیک شدہ اشیاء پر لیبلنگ کے اصول، ای کامرس اداروں سے آن لائن خریداری، شکایات کی ای فائلنگ جیسے اہم موضوعات پہ مقررین نے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: Bandipora Awareness Programme: بانڈی پورہ میں کسانوں کیلئے آگاہی پروگرام