برسوں سے زیر تعمیر ضلع اسپتال بانڈی پورہ کی جدید عمارت کا کام آخری مراحل کے دوران اس وقت روک دیا گیا جب آس پاس کے چند مکینوں نے دیوار بندی پر اعتراض ظاہر کیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق اسپتال کی دیوار بندی کے باعث ان کے گھروں تک جانے والا راستہ منقطع ہو گیا ہے، جس حوالے سے انہوں نے دیوار کا کچھ حصہ گرا دیا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیوار بندی سے قبل انتظامیہ نے انکے راستے کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے متعلقہ تحصیلدار کو اس مسئلے سے نپٹنے اور جلد ہی حل تلاش کرنے کی ذمہ داری سوپنی ہے۔
مکینوں کی جانب سے اعتراض کے بعد کام روک دئے جانے سے متعلق عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’برسوں سے ہم اسپتال کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے انتظار میں تھے، تاہم آخری مراحل میں مزید رکاوٹوں کے باعث اسپتال کا کام باقاعدہ شروع ہونے میں مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔‘‘