ETV Bharat / state

Constitution Day in Bandipora: بانڈی پورہ میں یوم آئین کی تقریب

آئین ہند کی 72 ویں سالگرہ 72nd Constitution Day کے موقع پر آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں یوم آئین جوش و خروش سے منایا گیا۔ مقررنین نے آئین ہند کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی.

بانڈی پورہ میں یوم آئین کے پیش نظرتقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Nov 27, 2021, 12:52 PM IST

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے منی اسکٹریٹ Mini Secretariat Bandipora میں یوم آئین Constitution Day کے پیش نظر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آئین ہند کی 72 ویں سالگرہ 72nd Constitution Day کے تحت منعقدہ اس تقریب میں ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آیین کی تمہید پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر تقریب میں شریک تمام مہمانوں اور افسران کو حلف دلایا کہ وہ ملک کے آیین کی پاسداری کے پابند رہیں گے۔

مقررین نے یوم آئین اور ملک کی جمہوری اصولوں، دستوری تقاضوں سمیت آئین کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ اس موقع پر دستور کی تمہید کو بھی پڑھا گیا۔

مقررنین نے کہا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمیں ہر حال میں آئین کا پاس و لحاظ رکھنا ہوگا۔

اس موقع پر ایڈشنل ضلع ترقیاتی کمشنر افسر علی خان اور اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر بھی موجود تھے۔ انہیں تلقین کی کہ وہ آیین اور بنیادی حقوق کی جانکاری عام لوگوں تک پہنچانے کے حوالے سے مزید اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Constitution Day in Awantipora:اونتی پورہ میں یوم آئین کے پیش نظرتقریب کا اہتمام

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے بھی بانڈی پورہ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں چیرمین لیگل سروسز اتھارٹی محمد ابراھیم، اور چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بانڈی پورہ عبدالقیوم میر اسیکتری فاریقہ نظیر نے شرکت کی اور قانون کی پاسداری کے مثبت محرکات پر روشنی ڈالی۔ اسی طرح کی تقریبات کا انعقاد ضلع کے دیگر کی مقامات پر بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.