ETV Bharat / state

Congress Convention Bandipora: کانگریس کی جانب سے ریلیز، جلسے منعقد کیے جائیں گے، وقار رسول - کانگریس بانڈی پورہ

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کانگریس لیڈران نے پارٹی کارکنان سے پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیا۔

کانگریس کی جانب سے ریلیز، جلسے منعقد کیے جائیں گے، وقار رسول

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 4:24 PM IST

کانگریس کی جانب سے ریلیز، جلسے منعقد کیے جائیں گے، وقار رسول

بانڈی پورہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں کانگریس کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کنویشن کی سربراہی کانگریس کے ریاستی صدر وقار رسول نے انجام دی جبکہ میٹنگ میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈران و کارکنان نے بھی شرکت کی۔ کنونشن کے دوران پارٹٰ لیڈران نے کارکنان پر کانگریس کو بنیادی سطح پر مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے انتخابات کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی گئی۔

کنونشن کے حاشیہ پر صحافیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وقار رسول کا کہنا تھا کہ ’’پارٹی کو بنیادی سطح پر منظم کرنے کے لئے ہر ضلع میں اس طرح کی میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج کی میٹنگ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘‘ وقار کا کہنا ہے کہ ’’اگلے مرحلے میں نومبر کے مہینے میں مسلسل جلسوں اور ریلیز کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، پہلے وادی کشمیر اور بعد ازاں سردیوں کے دوران جموں صوبے میں ریلیز منعقد کی جائیں گی۔‘‘ کانگریس لیڈرا کا کہنا تھا کہ ’’اگلے سال منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات تک ریلیز کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہمیں امید ہے کہ راہل گاندھی بھی ہماری حوصلہ افزائی کرنے اور پارٹی کو مزید مستجکم بنانے کے لئے جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Rahul and Priyanka Bus Yatra تلنگانہ میں راہل اور پرینکا کی بس یاترا

مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں وقار رسول کا کہنا تھا کہ ’’فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے۔ جبکہ اسرائیل، فلسطین کی سرزمین پر غیر قانونی قبضہ کئے ہوئے ہے اور اب جو بھی تھوڑا بہت علاقہ فلسطینیوں کے پاس بچا ہے اس پر آئے روز بمباری کی جا رہی ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں پر ہو رہے مظالم کو روکنے کے حوالے سے پہل کریں۔‘‘

کنونشن میں محمد انور بٹ سینئر وائس پریزڈنٹ JKPCC , بشیر احمد خان جنرل سیکریٹری بانڈی پورہ، فردوس احمد وانی اسٹیٹ سیکریٹری JKPCC ,غلام محمد ڈار سٹیٹ اسکریٹری سمیت دیگر لیڈران و کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.