ETV Bharat / state

Congress Convention in Hajin: حاجن میں کانگریس پارٹی کا یک روزہ کنونشن

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے یک روزہ پارٹی کنونشن Congress One Day Convention منعقد کیا گیا۔ Congress Party Held One Day Convention in Hajin Bandipora

Congress Held Party Convention
حاجن میں کانگریس پارٹی کا ایک روزہ کنونشن
author img

By

Published : Jun 19, 2022, 6:09 PM IST

بانڈی پورہ: ضلع بانڈی پورہ کے حاجن کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ اس اجلاس کی صدارت کانگریس کے سینئر رہنما اور بانڈی پورہ کے ضلع صدر امتیاز احمد پرے نے کی۔ وہیں اس اجلاس میں کانگریس کے متعدد سینئر رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں کانگریس کے متعدد کارکنان نے اپنے روزمرہ کے مسائل سے پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کیا۔ انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔

حاجن میں کانگریس پارٹی کا ایک روزہ کنونشن

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنماؤں نے پارٹی کو ضلع میں مزید متحرک اور فعال بنانے پر زور دیا - کانگریس کے سینئر رہنما امتیاز پرے نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کئی مقامی مسائل پر روشنی ڈالی اور الزام عائد کیا کہ انڈین نیشنل کانگریس کے کارکنان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ موقع پرست سیاسی جماعتوں کو شکست دینے کے لیے اپنے اپنے صفحوں کو مضبوط کریں اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کے لیے محنت کریں۔ اجلاس میں امتیاز پرے کے علاوہ پروفیسر اسماعیل آشنا، میونسپل کمیٹی حاجن کے صدر ڈاکٹر ارشاد احمد، حاجن سے ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن فرزیل احمد کے علاوہ متعدد دیگر رہنما موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

LeT Module Busted in Bandipora: بانڈی پورہ میں عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کیا، خاتون اعانت کار سمیت سات گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.