بانڈی پورہ: انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے پیر کو شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مدون علاقے میں ایک روزہ ورکرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کانگریس سے وابستہ درجنوں حامی کارکنان نے شرکت کی۔ Congress Party Organised Convention in Bandiporaورکرز میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر امتیاز احمد پرے سمیت پارٹی سے وابستہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
مدون، سوناواری میں منعقدہ اجلاس کے دوران کانگریس پارٹی سے وابستہ ورکران نے روزمرہ کے مسائل سے پارٹی لیڈران کو آگاہ کیا۔ Political Workers Join Congress in Bandiporaورکران کی جانب سے عہدیداران کو یقین دلایا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کریں گے۔ میٹنگ کے دوران کانگریس رہنماؤں نے ورکران سے پارٹی کو ضلع میں مزید متحرک اور فعال بنانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں مزید کئی سیاسی کارکنان نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اجلاس میں امتیاز پرے کے علاوہ میونسپل کمیٹی حاجن کے صدر ڈاکٹر ارشاد احمد، حاجن سے ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن فرزیل احمد کے علاوہ متعدد دیگر رہنما موجود تھے۔ Bandipora Congress Partyواضح رہے کہ کانگریس پارٹی کے لیے حلقہ بانڈی پورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سابق اسمبلی انتخابات، جو سنہ 2014میں منعقد کیے گئے تھے، میں کانگریس امیدوار عثمان مجید نے جیت درج کی تھی جبکہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھی 2014کے دوران بانڈی پورہ ضلع میں ریلی سے خطاب کیا تھا۔
مزید پڑھیں: NC Convention in Ajas Bandipora: اجلاس کے دوران متعدد سیاسی کارکنان این سی میں شامل