اینکر : بانڈی پورہ کے سینئر کانگریس رہنما امتیاز پرے نے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت ہند جموں و کشمیر میں اپنی بنی بنائی ہوئی حکومت کو تشکیل دینا چاہتی ہیں تو وہ یہاں کے مقامی باشندوں کو سیدھے ووٹر فہرست سے خارج کریں ۔ امتیاز پرے چندرگیر سوناواری میں ایک سیاسی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کو ووٹ کا حق دینے پر شدید الفاظ میں مخالفت کی ۔ Inclusion of non local voters in JK
اس تقریب میں نیشنل کانفرنس، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز کانفرنس کے متعدد سیاسی کارکنان کانگریس میں شامل ہوئے۔ تقریب میں تقریب سینئر لیڈر امتیاز پرے کے علاوہ چیئرمین حاجن میونسپل کمیٹی ارشاد احمد وانی، ڈپٹی چیئرمین وسیم پرے ، ڈی ڈی سی ممبر فرجیل احمد ڈار، بی ڈی سی چیئرمین غلام نبی اور متعدد سینئر سیاسی کارکنان موجود تھے۔ Congress Leader Opposes inclusion of non local voters
امتیاز پرے نے کہا غیر مقامی افراد کو ووٹنگ فہرست میں شامل کرنا جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اورا س کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔ Inclusion Of Non-Locals
پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے امتیاز پرے نے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کو سابقہ حکمرانوں نے نظر انداز کیا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آنے کی صورت میں اس علاقے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'الیکشن میں پورے جوش و خروش سے حصہ لیں اور عوام کو دھوکہ دینے والوں کو شکست دیں۔ امتیاز پرے نے کہا کہ غیر مقامی لوگوں کو ووٹنگ کا حق دینا کشمیریوں پر براہ راست حملہ ہے ہم اس کی سخت مخالفت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ہند کشمیر کے ووٹرز سے خوفزدہ ہے تو انہیں کشمیریوں کا نام ووٹنگ لسٹ سے نکال دینا چاہیے۔ Congress Leader on Inclusion of non local voters
واضح رہے کہ کشمیر کی کئی سیاسی پارٹیوں نے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف جموں و کشمیر میں احتجاجی مظاہرئے کیے۔ اس دوران مظاہرین نے الیکشن کمیشن کی کاپیاں نذر آتش کیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر مقامی افراد کو ووٹنگ لسٹ میں شامل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ inclusion of non-locals in the voting list
یہ بھی پڑھیں : Voting Rights to Non Locals: ’مرکزی سرکار ہمیں اپنے وطن میں اجنبی بنانے پر تلی ہے‘