ETV Bharat / state

Army Renovated Shrine in Gurez : فوج نے معروف زیارتگاہ کی تجدید کا کام مکمل کیا - زیارتگاہ کی افتتاحی تقریب

ضلع بانڈی پورہ کے فقیر پورہ، تلیل میں واقع پیر بابا درویش کے آستان عالیہ کے ساتھ مقامی باشندوں کے علاوہ فوجی اہلکار بھی عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم آستان عالیہ کی خستہ عمارت پر انتظامیہ نے کبھی بھی توجہ نہیں دی، حالانکہ وقتا فوقتاً یہاں مقیم فوجی نوجوانوں سمیت مقامی باشندوں نے ذاتی طور پر عطیہ دیکر اسکی تعمیر و تجدید کی پہل کی، وہیں رواں برس باقاعدہ طور پر فوج کی Snow Leopard Brigade نے زیارتگاہ کا تجدیدی کام اپنے ذمہ لے لیا۔

فوج نے معروف زیارتگاہ کی تجدید کا کام مکمل کرکے اسے عوام کے لیے وقف کر دیا

author img

By

Published : Nov 26, 2021, 6:25 PM IST

شمالی کشمیر کے سرحدی قصبہ گریز علاقے میں واقع ’’پیر بابا زیارتگاہ‘‘ کا تجدیدی کام مکمل کرکے اسے عوام کے لیے وقف کر دیا گیا۔ تلیل، گریز کی اس معروف زیارگاہ کا تجدیدی کام فوج نے کمیونٹی بلڈنگ انیشیٹیو (Community Building Initiative) کے جذبے کے تحت انجام دیا۔

فوج نے معروف زیارتگاہ کی تجدید کا کام مکمل کرکے اسے عوام کے لیے وقف کر دیا

زیارتگاہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر درجنوں مقامی باشندوں کے علاوہ ایس ڈی ایم، ایس ڈی پی او، ڈی ڈی سی ممبران سمیت سابق ایم ایل اے فقیر محمد خان اور نظیر گریزی بھی موجود تھے۔

ضلع بانڈی پورہ کے فقیر پورہ، تلیل میں واقع پیر بابا درویش کے آستان عالیہ کے ساتھ مقامی باشندوں کے علاوہ فوجی اہلکار بھی عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم آستان عالیہ کی خستہ عمارت پر انتظامیہ نے کبھی بھی توجہ نہیں دی، حالانکہ وقتا فوقتاً یہاں مقیم فوجی نوجوانوں سمیت مقامی باشندوں نے ذاتی طور پر عطیہ دیکر اسکی تعمیر و تجدید کی پہل کی، وہیں رواں برس باقاعدہ طور پر فوج کی Snow Leopard Brigade نے زیارتگاہ کا تجدیدی کام اپنے ذمہ لے لیا۔

مزید پڑھیں: Bandipora Basic Facilities: اپر کُڑارہ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم

مقامی باشندوں نے فوج کے اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ زیارگاہ کے تجدیدی کام کے باعث انہیں مذہبی و روحانی تسکین حاصل ہوئی ہے وہیں اس سے سیاحت کو بھی مزید فروع حاصل ہو سکتا ہے۔

مقامی آبادی کا ماننا ہے کہ تیرہویں صدی میں امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے ساتھ وادی کشمیر وارد ہونے والے سات سو سادات میں پیر بابا بھی شامل تھے جنہوں نے پہاڑی علاقہ گریز میں توحید و ہدایت کی شمع روشن کی، جس کے سبب انکے آستان عالیہ کے ساتھ مقامی باشندوں کی حد درجہ عقیدت وابستہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.