ETV Bharat / state

عید ضرور منائیں لیکن اپنی جان بھی بچائیں: عثمان مجید

author img

By

Published : May 13, 2021, 12:01 PM IST

'اپنی پارٹی' کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی بانڈی پورہ عثمان مجید نے عید الفطر کے سلسلے میں لوگوں کو مبارک دیتے ہوئے اس عید پر کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے لازماً احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

عید ضرور منائیں لیکن اپنی جان بھی بچائیں: عثمان مجید
عید ضرور منائیں لیکن اپنی جان بھی بچائیں: عثمان مجید

جموں وکشمیر میں 'اپنی پارٹی' کے سینئر رہنما اور سابق رکن اسمبلی بانڈی پورہ عثمان مجید نے عید الفطر کے سلسلے میں لوگوں کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس عید پر کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے لازماً احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور بڑے اجتماعات سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید ضرور منائیں لیکن اپنی جان بھی بچائیں کیونکہ کووڈ 19 ایک جان لیوا بیماری ہے اور اس سے تحفظ ہر فرد کو خود کرنا ہے۔

عثمان مجید نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جن حالات سے ہم گزر رہے ہیں وہ کافی نازک ہیں اور کورونا وائرس کے قہر نے پورے ملک میں تباہی مچا رکھی۔

لہذا عید کی خوشی میں ہمیں اسے معمولی نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن احتیاط کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اگر وائرس سے بچنا ہے اور اس کے پھیلا پر قابو پانا ہے تو لوگوں کو اس میں اپنی حفاظت خود کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کے پاس اس سے نمٹنے کے لئے کوئی خاطر خواہ متبادل نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر لوگ خود احتیاط نہیں کریں گے تو وہ اپنے آپ کو خطرے میں ڈالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا، 'عید کی خوشیاں ضرور منائیں تاہم کورونا وائرس کے حوالے سے جاری احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل بھی کریں۔'

عثمان مجید کا مزید کہنا تھا کہ اس عید میں لوگوں پر ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غریب اور مستحق افراد کی شناخت کریں اور ان کی امداد کریں تاکہ انہیں بھی عید کی اس خوشی میں شامل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور کشمیر میں منائی جارہی ہے آج عید الفطر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.