ETV Bharat / state

'روشنی ایکٹ بدعنوانی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا'

author img

By

Published : Dec 14, 2020, 10:40 PM IST

بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ روشنی ایکٹ بدعنوانی میں جوبھی ملوث ہونے انکو بخشا نہیں جائے گا، بی جے پی کا کوئی بھی رہنما اس میں ملوث نہیں ہے، بلکہ گپکار گینگ کی جانب سے یہ غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے نام چھپائے جارہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔

bjp spokesperson shahnawaz hussain
بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ضلع بانڈی پورہ کے بانیاری حاجن علاقے میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین

ڈی ڈی سی انتخابات کے آخری مرحلے میں حاجن سوناواری میں انتخابات ہونے والے ہیں، اس وجہ سے بی جے پی یہاں کافی تیزی سے انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

اس موقع پر پارٹی کے قومی ترجمان شہنواز حسین کے علاوہ متعدد سینیئر پارٹی رہنما بھی ریلی میں موجود تھے۔

شہنواز حسین نے ایک بار پھر گپکار اتحاد کو نشانہ بناتے ہوئے کہا "یہ گپکار گینگ گمراہ گینگ ہیں جو لوگوں کو گمراہ کرنا چاہتی ہے، یہ لوگ لوگوں کو گمراہ کرتے آئے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ اب مزید گمراہ کرکے ووٹ حاصل کرینگے لیکن اب جموں و کشمیر کے لوگ بیدار ہوچکے ہیں اب ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہیں"

شہنواز حسین نے کہا کہ بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں اس سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتنی بڑی ریلی کبھی منعقد نہیں ہوئی ہے اور یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ بی جے پی کی انتی بڑی انتخابی ریلی اس علاقے میں منعقد ہو رہی ہے اور یہ اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ لوگ بی جے پی کو پسند کرتے ہیں اور یہ بی جے پی کے لیے کامیابی کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روشنی ایکٹ کے معاملے میں جو بھی لوگ ہیں ان کو بخشا نہیں جائے گا، بی جے پی جماعت کے کسی بھی رہنما کا نام اس میں شامل نہیں ہے، بلکہ گپکار گینگ کی جانب سے یہ غلط فہمی پیدا کی جارہی ہے کہ بی جے پی کے رہنماؤں کے نام چھپائے جارہے ہیں جو سراسر غلط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی جی پی کا مقصد جموں کشمیر کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے اور یہاں تعمیر و ترقی کے کام کاج کو وسعت دینا ہے، یہاں روزگار کے وسائل پیدا کرنے ہیں تعلیم کو عام کرنا ہے اور بندوق کا خاتمہ کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.