ETV Bharat / state

BJP Convention in Bandipora بانڈی پورہ میں بی جے پی کا اجلاس

بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اجلاس کے دوران مرکز کی جانب سے عام اور پسماندہ لوگوں کی بہبود کے لئے اسکیموں کو زیر غور لایا گیا اور ان سے ملنے والے فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔ BJP Convention in Bandipora

بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا اجلاس

author img

By

Published : Apr 19, 2022, 7:36 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آج بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت بی جے پی ضلع صدر عبدالرحمن ٹیکری نے کی۔ اجلاس میں نائب ضلع صدر ریاض احمد وانی کے علاوہ بڑی تعداد میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بی جے پی کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مرکز کی جانب سے عام اور پسماندہ لوگوں کی بہبود کے لئے مختص کئی اسکیموں کو زیر غور لایا گیا اور ان سے ملنے والے فوائد پر روشنی ڈالی گئی۔ BJP Convention in Bandipora

بانڈی پورہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا اجلاس

خصوصً ای شرم اسکیم کے مراعات اور اس کے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ یہ بھی جائزہ لیا گیا کہ ضلع میں کتنی تعداد میں لوگ اسکیم سے مستفید ہوئے اور آگے بھی کتنے افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ عبدالرحمن ٹیکری نے کہا کہ 'ہم ضلع میں الیکشن کے لئے کسی بھی وقت تیار ہیں۔' گریز حلقہ اسمبلی میں ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران بی جے پی نے پہلے ہی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ جبکہ بانڈی پورہ اور سمبل سونہ واری میں لوگ بڑی تعداد میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ جس کے باعث ان دو کانسچونسی میں بھی بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ BJP party convention held at Bandipora
یہ بھی پڑھیں : Bjp Meeting In Pulwama:پلوامہ میں بی جے پی کارکنان کا اجلاس منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.