ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بی جے پی کنونشن میں رہنماؤں کی شرکت - بی جے پی کنونشن

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ کئی روز بعد جموں و کشمیر میں تمام پولیس اور سول انتظامیہ پر بی جے پی کی حکومت ہوگی۔

بی جے پی کنونشن رہنماؤں کی شرکت
بی جے پی کنونشن رہنماؤں کی شرکت
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 9:20 PM IST

بی جے پی کے شمالی کشمیر کے سینیئر رہنما ایم ایم وار نے سمبل میں منعقدہ ایک پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں سول اور پولیس انتظامیہ بی جے پی کی ہوگی اور اس طرح سے یہاں روائتی طور پر انتظامیہ اوور پولیس میں جاری رشوت ستانی کا خاتمہ ہوگا۔

بی جے پی کنونشن رہنماؤں کی شرکت

خیال رہے کہ سمبل کے ڈاک بنگلہ میں بی جے پی پارٹی کی جانب سے ورکروں کے لئے ایک روزہ کنونشن منعقد ہوا جس میں پارٹی سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ پارٹی لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ایم ایم وار کے علاوہ سینیئر بی جے پی رہنما مدثر وانی اور اقبال جان بھی موجود تھے۔

اپنے خطاب کے دوران ایم ایم وار نے کہا کہ یہاں گزشتہ کئ دہائیوں سے سیاسی جماعتوں نے عوام کا استحصال کیا تاہم بی جے پی اس سب سے ہٹ کر یہاں امن ترقی اور پائیداری کے لئے سرگرم ہے اور اس دوران بے جے پی نے کافی کام کیا ہے اور یہ کام مزید شد و مد کے ساتھ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد خواتین کا راج بھون کوچ کا پروگرام ناکام

بی جے پی سینئر رہنما اقبال جان نے ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون پر تنقید کرتے ہوئے ان پر الزامات عائد کیا کہ اکبر لون نے سوناواری کے عوام کا کافی استحصال کیا ہے اور انہوں نے اس استحصالی کے دوران کافی پیسہ یہاں کے نہتے اور معصوم عوام سے لوٹا ہے، جس کے لئے انہیں جلد جواب دہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت سے وابستہ لیڈران خواہ وہ این سی یا ہی ڈی پی یا کانگریس کے ہوں جنہوں نے ان کے بقول یہاں سیاسی استحصالی کا بازار گرم رکھا ہوا تھا انہیں جلد ان کی کی گئی خطاؤں پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.