دریائے جہلم سوناواری کے اکثر گاؤں کے بیچ بہتا ہے، سوناواری کا سب سے دور دراز گاؤں بانیاری ہے جو دریا جہلم کے علاوہ معروف جھیل ولر کے کناروں پر آباد ہے۔
بانیاری علاقہ دو گاؤں پر مشتمل ہے، ایک بانیاری شرقی جبکہ دوسرا بانیاری غربی کے نام سے معروف ہے۔ دونوں گاؤں ایک دوسرے سے رشتہ داری، ثقافتی میل ملاپ، کاروبار کے علاوہ فاصلے کے اعتبار سے بھی بہت قریب ہیں۔
دونوں دیہات کے لوگوں کا روزانہ ایک دوسرے کے یہاں آنا جانا لگا رہتا ہے تاہم اتنے قریب ہونے کے باوجود اس علاقے کے لوگ ایک پُل کے نہ ہونے کی وجہ سے دور دور ہیں۔ دریائے جہلم کے دونوں جانب آباد یہ لوگ کشتیوں کا سہارا لے کر ادھر ادھر آتے اور جاتے ہیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات ہو یا کوئی سا کام واحد ایک کشتی ہی انہیں ادھر سے ادھر لے جاتی ہے۔ کشتی کے ذریعہ دریا پار کرنے کے سبب یہاں مختلف حادثات بھی پیش آئے ہیں'۔
بہاؤالدین نام کے ایک سماجی کارکن نے کہا کہ 'پل نہ ہونے کے سبب یہاں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کی اس دیرینہ مانگ کو کبھی بھی پورا نہیں کیا گیا۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں ایک پل کی تعمیر کی جائے تاکہ دریا کے دونوں جانب آباد لوگوں کے مشکلات آسان ہوں۔