اس موقع پر بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد مہمان خصوصی کے طور شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ چیف ہارٹیکلچر افسر اور سب ضلع مجسٹریٹ (سمبل) بھی پروگرام میں موجود تھے-
اس دوران محکمہ ہارٹیکلچر کی مختلف اسکیموں کے تحت وہاں موجود کاشتکاروں میں 14 لاکھ روپے کی سبسڈی بھی تقسیم کی گئی۔
اے ڈی سی بانڈی پورہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کاشتکاروں اور باغبانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لیے زراعت اور باغبانی کے شعبے کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے فصلوں کی پیداوار میں بہتری لانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیک کا استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اے ڈی سی کے کہا کہ 'سائنسدان باقاعدگی سے کسانوں اور باغبانوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں اور اعلی پیداوار والے پودوں کی فراہمی کے علاوہ انہیں جدید تکنیک کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔
افسران اور پی آر آئی کے نمائندوں پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ 'وہ کسانوں کے لیے چلائی جانے والی متعدد اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زراعت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے فصلوں کے انشورنس کی اسکیم بھی نافذ کررہی ہے۔
واضح رہے محکمہ نے اس موقع پر کووڈ 19 گائیڈ لائنز کے پیش نظر کسانوں اور کاشتکاروں کے درمیان سماجی دوری کو قائم رکھنے اور ماسک پہننے کا بھی اہتمام کیا تھا-
سب ضلع ہارٹیکلچر افسر شکیل احمد نے بتایا کہ 'اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد کاشتکاروں اور باغبانوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ اس دوران ان کی کوشش تھی کی کاشتکاروں کو مختلف ہارٹیکلچر کے اوزار محکمہ کی جانب سے سبسڈی ریٹس کے تحت فراہم کی جائیں تاکہ انہیں اس میلے کے انعقاد سے بھی فائدہ پہنچے۔