ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: فیس ماسک پہننا لازمی

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 6:28 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

بانڈی پورہ: فیس ماسک پہننا لازمی قرار
بانڈی پورہ: فیس ماسک پہننا لازمی قرار

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے مثبت کیسز کے پیش نظر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں حکام نے ضلع میں عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔

حکمنامے کے مطابق فیس ماسک کے بغیر پبلک مقامات پر پائے جانے والے افراد پر 200 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ بار بار ایسا کرنے والے افراد پر 500 روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ ڈیزازسٹر منیجمنٹ کی جانب سے ماسک کے استعمال کی سختی سے تلقین کی گئی ہے اور عالمی وبا کے حالیہ مثبت معاملات کے پیش نظر وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے ماسک پہننا ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں تمام ضلعی و سیکٹرل افسران کو اپنے ماتحت کام کرنے والے دفاتر میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.