ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سمبل میں بلاک دیوس کا انعقاد - ترقیاتی کاموں

شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری علاقے میں بلاک دیوس کی تقریب کے دوران مختلف محکمہ جات کے افسران کے علاوہ اے ڈی سی بانڈی پورہ نے بھی عوامی وفود سے ملاقات کے دوران انکی شکایات سنیں۔

بانڈی پورہ: سمبل میں بلاک دیوس کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 2:15 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بلاک دیوس کے سلسلے میں حسب معمول ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع کے سمبل، سوناواری میں یہ تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ بلاک دیوس کا اہتمام ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

بلاک دِوس کے موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود - جن میں پنچایت ممبران اور سماجی کارکنان شامل تھے - نے اپنے اپنے علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں کو لیکر مطالبات رکھے جس دوران ان معاملات پر مختلف محکمہ جات اور ضلع انتظامیہ کے افسران کے ساتھ گفت و شنید بھی ہوئی۔

بانڈی پورہ: سمبل میں بلاک دیوس کا انعقاد

اس موقع پر سب ضلع سطح کے تمام افسران کی موجودگی میں دیہات و مضافات سے آئے ہوئے نمائندوں نے مطالبات سامنے رکھے اور ان مطالبات کو پورا کرنے کے لئے افسران نے یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں؛ سرینگر - جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جمعہ کے روز بند

اس کے علاوہ مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جن کے ازالہ کے لئے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے یقین دہانی کی۔ ان کے علاوہ سب ضلع مجسٹریٹ بھی مہمانان میں شامل رہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بلاک دیوس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ سال سے بلاک دیوس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اور عوام اگر دس مسائل لیکر آتی ہے تو کم از کم ایک دو مسائل کا نپٹارہ موقع پر ہی کیا جاتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.