جموں و کشمیر خواتین ہیلپ لائن ونگ بانڈی پورہ کی جانب سے ذالپورہ سوناواری میں خواتین کے لئے ایک بیداری و جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں وومن ہیلپ لائن ونگ سے وابستہ پروجیکٹ کارکنان نے خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں گھریلو زیادتیوں اور دیگر جرائم سے بچنے کی جانکاری فراہم کی۔
اس پروگرام کا انعقاد ذالپورہ سوناواری میں کیا گیا تھا جس میں علاقے کی متعدد خواتین نے شرکت کی اور بیداری حاصل کی۔
اس موقع پر مقررین نے خواتین کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا اور سماج میں مردوں کے شانہ بشانہ چلنے کر معاشرے کو اس تنگ نظری اور سوچ سے مقابلہ کرنے کی صلاح دی جہاں خواتین کو کم نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر وومن ہیلپ لائن کا مقصد خواتین کو نہ صرف با اختیار بنانے کے لئے انہیں بیدار کرنا ہے بلکہ ان پر ہورہی گھریلو زیادتیوں اور دیگر جرائم کے حوالے سے ان کی کونسلگ کرنا اور خواتین کو اپنے حقوق سے آگاہ کروانا بھی ہے۔
اس موقع پر شریک خواتین کو گھریلو زیادتیوں یا ان پر ہورہی دیگر زیادتیوں کے خلاف انہیں اٹھ کھڑے ہونے اور اس کو رپورٹ کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔