ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پنچوں اور سرپنچوں کے لئے تربیتی پروگرام - منشیات کی لت

جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پنچوں اور سرپنچوں کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے کیا۔۔

بانڈی پورہ: پنچوں اور سرپنچوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 7:41 PM IST

ڈی سی بانڈی پورہ نے پنچوں، سرپنچوں کے لئے وضع کیے گئے دو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا، جس میں ماہرین نے پنچوں اور سرپنچوں کو عائلی تنازعات سمیت دیگر معاملات سے متعلق قانونی پہلووں کی جانکاری فراہم کی۔

پروگرام کے دوران ماہرین نے مختلف عائلی اور سماجی امورات پر قانونی پہلووں کو اجاگر کرکے پنچوں اور سرپنچوں کو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ اقبال روبانی نے مینٹیننس ایکٹ پر جبکہ ایڈووکیٹ گلشن لون نے جہیز ممنوعہ ایکٹ پر روشنی ڈالی اور ہر سیشن کے بعد سوال و جواب کا بھی موقع دیا گیا۔

بانڈی پورہ: پنچوں اور سرپنچوں کے لئے تربیتی پروگرام منعقد

ماہرین نے گھریلو تشدد کی روک تھام، جہیز اور منشیات کی لت پر قابو پانے سمیت کئی اہم معاملات پر گفتگو کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کا مقصد نچلی سطح کی قیادت کو مختلف قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایسے حالات کے دوران بہتر انداز میں نپٹنے کے اہل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاشرتی مسائل کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال کے وقت پنچ اور سرپنچ پہلے جواب دہندگان ہیں لہذا انہیں قانونی معلومات فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسر نذیر احمد، نوڈل آفیسر لیگل لٹریسی محمد یوسف، متعدد وکلاء اور ضلع کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.