ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سمبل میں بجلی تخفیف کے خلاف ہڑتال

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل، سوناواری میں بجلی کی مسلسل تخفیف کے خلاف مقامی باشندوں نے ہڑتال کیا۔ ہڑتال کے سبب سمبل قصبے میں جمعرات کو تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں۔

سمبل میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کے خلاف ہڑتال

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:18 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں بجلی کی مسلسل تخفیف کے خلاف ہڑتال کی گئی۔ اس سلسلے میں سمبل قصبہ میں دکانیں اور تجارتی ادارے مکمل طور پر بند رہے۔

خیال رہے کہ سمبل کے لوگوں نے اس سلسلے میں پہلے ہی ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تاجر برادری نے اس کال کی حمایت کرتے ہوئے مارکیٹ کو مکمل طور پر بند رکھا۔

سمبل میں بجلی کی مسلسل کٹوتی کے خلاف ہڑتال

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں بجلی کی مسلسل تخفیف سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں ایک طرف بجلی کا کہیں نام و نشان نہیں ہے، دوسری جانب اضافی بجلی بلوں کو بھیج کر صارفین کو ذہنی اضطراب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی کی مسلسل تخفیف سے عوام کو آئے روز گو نا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور اس کے سد باب کے لئے ٹھوس قدم نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

اس دوران سب ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈیرس فیڈریشن کے نمائندوں اور دیگر سیول سوسائٹی ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اس مسئلے پر بات ہوئی۔

اس موقع پر ایس ڈی ایم سمبل اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی نے انہیں یقین دلایا کہ اس مسئلے کے مستقل سد باب کے لئے جلد قدم اٹھائے جائیں گے اور اس کا ازالہ عنقریب کیا جائے گا۔

انتظامیہ اور محکمہ پی ڈی ڈی کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال کو ختم کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.