ETV Bharat / state

Slain Solider Laid to Rest کولگام فائرنگ میں ہلاک ہونے والا اہلکار فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک - بانڈی پورہ کا فوجی سپرد خاک

فوجی اہلکار وسیم احمد کو اتوار کے روز ان کے آبائی علاقہ داچھی گام بانڈی پورہ میں فوجی اعزار کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ وسیم احمد کو گزشتہ جمعہ کے روز کولگام میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

bandipora-slain-soldier-laid-to-rest-with-full-military-honours
بانڈی پورہ کے جاں بحق فوجی اہلکار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا
author img

By

Published : Aug 6, 2023, 5:58 PM IST

Updated : Aug 6, 2023, 7:16 PM IST

بانڈی پورہ کے جاں بحق فوجی اہلکار کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا

بانڈی پورہ: جنوبی ضلع کولگام کے جنگلی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم آرائی میں جاں بحق ہوئے فوجی وسیم احمد بٹ کی داچھی گام بانڈی پورہ میں اتوار کے روز فوجی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق کولگام تصادم میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکار وسیم احمد بٹ ساکن داچھی گام بانڈی پورہ کی لاش اتوار کے روز جوں ہی ان کے آبائی گاؤں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا اور خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔

ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ وسیم احمد بٹ کی جسد خاکی اتوار کی صبح فوجی ہسپتال سرینگر سے آبائی گاوں داچھی گام بانڈی پورہ پہنچائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ سینکڑوں مقامی لوگوں نے وسیم احمد کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

ان کے مطابق فوجی آفیسران نے وسیم احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرکے ان کی بہادری کو سراہا ۔مہلوک فوجی اہلکار کی شادی نومبر 2021 میں انجام پائی اور عید کے روز وہ چھٹی پر گھر آیا تھا۔ وسیم احمد کی بیوی چھ ماہ کی حاملہ ہے۔وسیم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ والدین، ایک بھائی اور دو شادی شدہ بہنیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Kulgam Encounter کولگام تصادم میں زخمی تینوں فوجی اہلکار کی موت

واضح رہے کہ جمعے کے روز کولگام کے ہالن جنگلی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے اور بعد ازاں ان کی ہسپتال میں موت واقع ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے میں اتوار کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔

Last Updated : Aug 6, 2023, 7:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.