ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: طبی مرکز سریندر میں طبی سہولیات کا فقدان - کثیر آبادی کو مشکلات

ضلع بانڈی پورہ کے سریندر علاقے میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ایک ڈسپنسری قائم کی گئی ہیں تاہم مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہاں طبی سہولیات کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔

بانڈی پورہ: طبی مرکز سریندر میں طبی سہولیات کا فقدان

author img

By

Published : Jul 8, 2021, 1:58 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک دور افتادہ گاؤں سریندر میں قائم طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ مریضوں اور تیمارداروں کا کہنا ہے کہ طبی مرکز میں جس طرح کی سہولیات ہونی چاہئے وہ یہاں موجود نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہیں آئے روز مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بانڈی پورہ: طبی مرکز سریندر میں طبی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں علاج و معالجے کے لئے مریضوں کو بانڈی پورہ ضلع اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’طبی مرکز پر صرف ایک ہیلتھ ورکر تعینات ہے جو طبی ساز و سامان کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:محکمہ جل شکتی کے خلاف شاہ گنڈ سونواری کی خواتین کا احتجاج

انہوں نے طبی مرکز کی عمارت کے خستہ ہونے، پانی اور بیت الخلاء کے ناقص انتظام پر بھی محکمہ صحت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سریندر علاقے میں طبی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کثیر آبادی کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.