ڈی سی انچارچ بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے بدھ کو بانڈی پورہ کے مین مارکیٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان لاک ٹو کے دوران عائد پابندیوں اور دی گئی رعایتوں سے متعلق مارکیٹ کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی سی انچارج نے ماسک نہ پہننے کی پاداش میں کئی دکانداروں اور راہ چلتے افراد پر جرمانہ عائد کیا۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ کو بانڈی پورہ میں رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری نہ کرنے سے متعلق پچھلے کئی دنوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے بدھ کو مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا۔
اس دوران ڈی سی انچارج نے دکانداروں اور دیگر افراد کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ سبھی رہنمایانہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔