ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ’مرمت کے نام پر سڑک اور دیوار کو مزید خستہ کیا گیا‘ - شیڈول کے برعکس

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے دور دراز پہاڑی علاقہ بوٹھو میں سڑک اور دیوار کی مرمت کے کام سے مقامی باشندے انتہائی ناخوش ہیں۔

بانڈی پورہ: ’مرمت کے نام پر سڑک اور دیوار کو مزید خستہ کیا گیا‘

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 6:58 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے بوٹھو علاقے میں چند مہینے قبل بی بی سنگ عارفہ کی زیارت گاہ سے گامندر تک قریب نصف کلومیٹر طویل سڑک اور اسکے ساتھ منسلک دیوار کی مرمت کی گئی، تاہم مقامی باشندوں کے مطابق ٹھیکہ دار نے شیڈول کے برعکس کام انجام دیا جس کے سبب لوگوں کو مزید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: ’مرمت کے نام پر سڑک اور دیوار کو مزید خستہ کیا گیا‘

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ٹھیکہ دار نے سڑک اور دیوار کی مرمت کے بجائے انہیں مزید خستہ کر دیا جس کے سبب مقامی باشندوں سمیت راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹھیکہ دار نے رہائشی مکانات کے آس پاس بنی دیواروں کو توڑ کر ان سے حاصل ہونے والے پتھروں سے ہی چند ایک مقامات پر دیوار تعمیر کیے۔ جبکہ سڑک کو بھی مزید خستہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا ’’کام شروع ہونے سے قبل سڑک پر پیدل یا کسی بھی گاڑی کا چلنا نسبتاً آسان تھا، لیکن سڑک کی ’مرمت‘ کے بعد اب پیدل چلنا بھی محال بن چکا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: ڈرینج سسٹم کی عدم موجودگی سے مقام لوگ پریشان

قابل ذکر ہے کہ پہاڑی علاقہ بوٹھو میں بارشوں کے دوران سڑک کے آس پاس دیواربندی کے سبب بارش کا پانی گھروں میں داخل نہیں ہوتا تھا، تاہم مقامی باشندں کے مطابق مرمت کے نام پر دیواروں کی توڑ پھوڑ سے بارش کا پانی رہائشی مکانات میں داخل ہو جاتا ہے جس سے انکی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔

مقامی باشندوں نے اس ضمن میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.