ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پانی کی عدم دستیابی، عوام کا احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لوگوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف جمعہ کو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کلوسہ - مدھومتی پل پر دھرنا دے کر کئی گھنٹوں تک چکہ جام کر دیا۔

بانڈی پورہ: پانی کی عدم دستیابی، عوام کا احتجاج
بانڈی پورہ: پانی کی عدم دستیابی، عوام کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 6:35 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے باشندوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے سبب محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے محکمہ جل شکتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ان کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔

بانڈی پورہ: پانی کی عدم دستیابی، عوام کا احتجاج

احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ پچھلے دو ماہ سے انکے علاقے میں پانی کی سپلائی بند ہے، جس کے چلتے انہیں پانی حاصل کرنے کے لیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی آبادی نے کلوسہ مدھومتی پل پر دھرنا دیا جس کے سبب کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی نقل وہ حرکت متاثر رہی۔

احتجاجیوں کے مطابق انہوں نے علاقے میں پانی کی قلت کے حوالے سے کئی بار محکمہ اور ضلع انتظامیہ کا رجوع کیا تاہم انکے مطابق متعلقہ محکمہ کی سرد مہری کے بعد مقامی آبادی کو مجبوراً احتجاج کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.