ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 8:03 PM IST

تین برس قبل شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر آخری مراحل میں روک دیا گیا۔

بانڈی پورہ: بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ
بانڈی پورہ: بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر کا کام بحال کیے جانے کا مطالبہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ہاکبارہ علاقے میں تین سال قبل ایک بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر کام شروع کیا گیا، تاہم تین سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود تعمیری کام پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی رسیونگ اسٹیشن پر ابتدائی ایام سے ہی کافی سست رفتاری سے کام انجام دیا جا رہا تھا وہیں انکے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کام کو اچانک روک دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ہاکبارہ علاقے میں برسوں سے لوگوں کو بجلی کی کٹوتی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر سردیوں کے موسم میں یہاں لوگوں کو بجلی کے حوالے شدید مشکلات سے کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بانڈی پورہ: خستہ حال رابطہ سڑک سے عوام کو دقتوں کا سامنا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین سال قبل علاقے میں بجلی رسیونگ اسٹیشن پر کام شروع ہوتے ہی مقامی لوگوں کے چہرے کھل اٹھے تھے، انہیں امید تھی کہ شاید اب انہیں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کا ازالہ ہوگا تاہم بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تکمیل میں دیری کے سبب لوگ انتظامیہ سے نالاں ہیں۔

انہوں نے بجلی رسیونگ اسٹیشن کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ کیا تاکہ مقامی باشندوں کو بجلی کی کٹوتی سے درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.