ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سرکاری بلڈنگ کی تعمیر میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام - substandard material

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی عوام نے گورنمنٹ پالی تکنیک کالج کی تعمیر کے لئے ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بانڈی پورہ: سرکاری بلڈنگ میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام

author img

By

Published : May 30, 2020, 8:41 PM IST

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں واٹا پورہ میں زیر تعمیر سرکاری پالی تکنیک کالج کی تعمیر کے لئے مقامی باشندوں نے ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 8 برسوں میں بھی کالج کی تعمیر مکمل نہیں ہو پا رہی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ متعلقہ ٹھیکیدار کالج کے باقی دو بلاکس کی تعمیر کے لئے اینٹ، سیمنٹ اور ریت سمیت غیر معیاری مواد استعمال کر رہا ہے۔

بانڈی پورہ: سرکاری بلڈنگ میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام

واٹپورہ حلقہ کے سرپنچ عبد الرحمٰن ڈار نے بتایا کہ انہوں نے پالی تکنیک کالج میں کام کر رہے مزدوروں اور کاریگروں سے جب اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے ٹھیکیدار اور متعلقہ جونیئر انجینئر کا حوالہ دیکر کہا کہ انہوں نے جو مواد فراہم کیا ہے وہی استعمال کیا جا رہا ہے۔

سرپنچ نے الزام عائد کیا کہ پالی تکنیک کی بلڈنگ میں غیر معیاری اینٹوں، ریت اور باجری کے علاوہ زائد المیعاد (Expiry) سیمنٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے اس ضمن میں انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واٹا پورہ مرگ میں سال 2012 میں پالی تکنیک کالج کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن 8 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک نا مکمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.