شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے صوفی محلہ، اونہ گام میں حال ہی میں بلاک ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ Bandipora Block Officeکی جانب سے گلی کوچوں سمیت ڈرین کی مرمت کا کام انجام دیا گیا، تاہم مقامی باشندوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سرکاری خزانے کو لوٹنے کا الزام عائد کیا۔
مقامی باشندوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوفی محلہ بانڈی پورہ کے گلی کوچوں اور ڈرین کی مرمت کے لیے 4 لاکھ 80 ہزار روپے واگزار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ٹھیکہ دار نے ناقص اور ادھورا کام کرکے ’’کام مکمل کرنے کے حوالے سے بورڈ بھی چسپاں کیا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ الاٹ اور منظور شدہ کام کے بر عکس محض 20یا 25فیصد ہی کام انجام دیا گیا اور اس میں بھی ناقص مواد کا استعمال کیا گیاBandipora residents accuse Block Office of misusing govt funds۔
- مزید پڑھیں: Dilapidated Bandipora Bridge: بانڈی پورہ میں خستہ حال پل کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا
مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’اتفاقا یہ کام اس علاقے کے مقامی سرپنچ نے انجام دیا ہے اور کام مکمل کرنے کے بعد بورڈ چسپاں کرکے کام مکمل کیے جانے کا اعلان کیا۔‘‘ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ عوامی امیدوں کے برعکس ناقص اور ادھورا کام کیا گیا جس سے عوام کو راحت پہنچنے کے بجائے تکلایف سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے کام کی جانچ پڑتال کیے جانے کی اپیل کی۔