ETV Bharat / state

حاجن: گزشتہ مہینے ہوئی بارشوں کا پانی ابھی بھی علاقے میں جمع - علاقے میں وبائی بیماریاں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پرنگ بل، حاجن میں گزشتہ مہینے ہوئی بارشوں کا پانی اب بھی جمع ہونے سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حاجن: گزشتہ مہینے ہوئی بارشوں کا پانی ابھی بھی علاقے میں جمع

author img

By

Published : May 29, 2021, 11:35 AM IST

ضلع بانڈی پورہ کے پرنگ بل، حاجن میں پانی کی نکاسی کا معقول انتظام نہیں ہے۔ گزشتہ مہینے ہوئی بارشوں کا پانی اب بھی علاقے میں جمع ہے جس سے علاقے میں بدبو اور عفونت کے سبب لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار بن گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہوں نے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے علاقے میں پانی کی نکاسی کے حوالے سے گزارشات کیں۔ تاہم انکے مطابق اس جانب محکمہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

حاجن: گزشتہ مہینے ہوئی بارشوں کا پانی ابھی بھی علاقے میں جمع

انہوں نے بتایا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے دور میں حکومت کی جانب سے گھروں اور آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ تاہم انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ خود صفائی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔‘‘

پرنگ بل کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بستی میں جمع گندے پانی سے علاقے میں وبائی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جمع پانی کے سبب رہائشی مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق بارشوں کے بعد اکثر و بیشتر علاقے میں پانی جمع ہو جاتا ہے جس کے لیے پست علاقوں کی بھرائی ہی مسئلے کا سد باب ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں مقامی آبادی نے کئی مرتبہ بلاک ڈیولاپمنٹ افسر سے رابطہ کیا تاہم ان کے مطابق اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

پرنگ بل کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سمیت لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس مسئلے کا ازالہ کیے جانے کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.