بانڈی پورہ پولیس نے حاجن سوناواری میں ایک عسکریت پسندکو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے- بانڈی پورہ پولیس پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے لشکر طیبہ سے وابستہ ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے- پولیس نے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ایک مخصوص ان پٹ ملا تھا جس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے گنڈ جہانگیر حاجن علاقے میں ایک ناکا بٹھایا جس دوران انہوں نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا-
پولیس نے گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت مزمل شیخ المعروف ابو معاویہ ساکنہ چندرگیر کے طور بتائی ہے-
پولیس نے مذکورہ عسکریت پسند کی موجودگی سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود سمیت تفتیشی مواد برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے جس میں ایک چینی ساخت پستول بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص حال ہی میں عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کر چکا تھا اور اسے حاجن شہر اور اس کے آس پاس تخریبی سرگرمیاں انجام دینے کام سونپا گیا تھا۔ اس سلسلے میں حاجن پولیس تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کولگام: ریڈونی علاقہ میں سرچ آپریشن ختم