ETV Bharat / state

بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا - ملزم کی شناخت سمیر احمد

بانڈی پورہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کر لی ہے۔

بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 5:16 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کر لی ہے۔

ایک مخصوص اطلاع پر عمل کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر بانڈی پورہ محمد ادریس کی نگرانی میں الوسہ کی پولیس نے ملنگام (بانڈی پورہ) میں چیکنگ کے دوران ایک شخص کو 160 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔

ملزم کی شناخت سمیر احمد شیخ ولد محمد شعبان شیخ ساکنہ ملنگام بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم منشیات فروش علاقے کے نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنانے کے لئے منشیات فراہم کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 467/2021 تھانہ بانڈی پورہ میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

بانڈی پورہ پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں اور منشیات کے خاتمے میں پولیس کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.