جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ضلع ہسپتال میں کروڑوں روپے کے خرچ سے لگائے گئے آکسیجن پلانٹ کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ ایک دو دنوں میں یہ پلانٹ کام کرنا شروع کردے گا۔
واضح رہے کہ ایک منٹ میں ہزار لیٹر آکسیجن فراہم کرنے والا یہ پلانٹ ضلع بانڈی پورہ میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔ پلانٹ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کراتے ہوئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر بشیر تیلی کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ کی بدولت سو بستروں والے اس پورے ہسپتال کو آکسیجن فراہم ہوگا۔
ڈاکٹر بشیر کے مطابق ہسپتال میں کووڈ مریضوں کے لئے ایک وارڈ بھی تیار ہے، ہسپتال میں چھ وینٹیلیٹرز 60 آکسیجن سلنڈر دستیاب ہیں۔