ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا - road in shambles

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں اندرکوٹ سے گنڈ نوگام، سوناواری کو جانی والی اندرونی سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 4:58 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سمبل تحصیل سے منسلک اندرکوٹ کی رابطہ سڑک کئی دیہات کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتی ہیں اور اس نوعیت سے دیکھا جائے تو ایک اہم سڑک ہیں لیکن یہ سڑک دھول اور مٹی سے پُر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے لوگوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گھڑے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے سڑک کی تعمیر و مرمت کے علاوہ میگڈمازیشن کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خشک موسم میں گرد و غبار اور بارشوں اور برفباری کے دوران کیچڑ سے مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کو سڑک پار کرنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بانڈی پورہ: میونسپل انتظامیہ سمبل کی جانب سے کوڑے دان کی تقسیم

مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے اس سلسلے میں پہلے بھی کئی دفعہ انتظامیہ سے سڑک کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا تاہم انکے مطابق متعلقہ محکمہ سمیت ضلع انتظامیہ نے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔

انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ سے سڑک کی میگڈمائزیشن کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.