ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: سرکاری اسکیم کی منظوری کے بعد بھی عوام فائدے سے محروم - میکینکل اریگیشن اینڈ کنسٹرکشن محکمہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام علاقے جل جیون مشن اسکیم کے تحت واٹر سپلائی نصب کرنے کے احکام جاری ہونے بعد بھی لوگ سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہیں۔

bandipora-nowgam-residents-appeal-district-administration-to-resolve-the-matter-of-water-supply-scheme
اسکیم کی منظوری کے بعد بھی عوام سرکاری اسکیم کے فائدے سے محروم!
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 5:21 PM IST

در اصل شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام علاقے میں طویل عرصے سے لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جب اس سلسلے میں کئی دفعہ بات کی تو انتظامیہ کی جاب سے جل جیون مشن اسکیم کے تحت یہاں واٹر سپلائی اسکیم کو نصب کرنے کے احکام جاری ہوئے جس کے پیش نظر جل جیون محکمہ کے کئی افسران نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر ایک جگہ کا تعین کیا۔

ویڈیو

مقامی لوگوں کے مطابق اب جب کہ جگہ کا انتخاب ہوچکا ہے، تاہم میکینکل ایریگیشن اینڈ کنسٹرکشن محکمہ ( ایم آئی سی ڈی) اس جگہ پہ واٹر سپلائی اسکیم نصب کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ زمین ان کے احاطے میں آرہی ہے اور وہ خالی نہیں کرسکتے۔'

مقامی لوگوں میں ایک بار اس سلسلے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میکینکل ایریگیشن اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ اس زمین کو جل جیون مشن کو سونپ دے تاکہ علاقے کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہو اور یہاں ایک وسیع آبادی کو پینے کے پانی کی قلت دور ہوجائے۔'

مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے پاس کوئی دوسری جگہ بھی موجود نہیں ہے جہاں پہ اس واٹر سپلائی اسکیم کو نصب کیا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ یہ مسئلہ جلد ہوجائے تاکہ علاقے میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرے اور یہاں واٹر سپلائی اسکیم کو نصب کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.