ETV Bharat / state

Developmental Works Started in Sumbal: میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا آغاز

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 8:01 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل قصبہ میں میونسپل کمیٹی سمبل Municipal Committee Sumbalکی جانب سے کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔

Developmental Works Started in Sumbal
Developmental Works Started in Sumbal

سمبل قصبہ کے اندرکوٹ میں ایک زیارت شریف کی تعمیر کے علاوہ ایک سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کا کام باقاعدہ شروع کیا گیا۔ سمبل میونسپل کمیٹی کے صدر جہانگیر احمد نے ان ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور اس دوران باقاعدہ سے ان پر کام بھی شروع کیا گیا۔

میونسپل کمیٹی سمبل کی جانب سے کئی ترقیاتی پروجیکٹس کا آغاز

اس موقع پر میونسپل کمیٹی سمبل Municipal Committee Sumbalکے کئی عہدیداران کے علاوہ مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ مقامی لوگوں کی یہ دیرینہ مانگ تھی کہ علاقے میں معروف زیارت سلطان پادشاہ کی تعمیر و مرمت کی جائے اور اس کے علاوہ نوجوانوں کے لئے یہاں سپورٹس گراؤنڈ کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا جس کے بعد میونسپل کمیٹی سمبل نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ان مطالبات پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: سمبل میونسپل کمیٹی چیئرمین کا اندرکوٹ کا دورہ

ضلع انتظامیہ کی جانب سے دیرینہ عوامی مطالبات کو حل کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے صدر جہانگیر احمد نے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا جس کے فوراً بعد تعمیراتی کامی شروع کیا گیا۔

مقامی لوگوں نے بھی ان ترقیاتی کاموں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی سمبل کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.