ETV Bharat / state

Markets Witness Rush ahead of Ramadan: ’رمضان کے دوران اشیا کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جائے‘ - اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو اعتداد میں رکھنے کی اپیل

جموں و کشمیر کے ضلع باڈی پورہ کے لوگوں نے انتظامیہ سے ماہ مبارک رمضان کے دوران ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری پر لگام کسنے اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Markets Witness Rush Ahead of Ramadan

مبارک کی آمد پر بازاروں میں گہما گہمی دیکھنے کو ملی

author img

By

Published : Apr 2, 2022, 7:15 PM IST

ماہ مبارک رمضان کی آمد سے قبل شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے بازاروں میں کافی گہما گہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Markets Witness Rush ahead of Ramadan جہاں دکانداروں کو خرید و فروخت میں اضافے کے سبب آمدنی میں بھی اضافے کی امید ہے وہیں لوگوں نے انتظامیہ سے خور و نوش اشیاء کی قیمتوں کو اعداد میں رکھے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے گراں فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لانے اور ماہ مبارک رمضان کے دوران قیمتوں خاص کر سبزی، روٹی، کھجور، گوشت اور دودھ جیسی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو اعتداد میں رکھنے کی اپیل کی ہے۔ Markets Witness Rush ahead of Ramadan

ماہ مبارک رمضان سے قبل ضلع بانڈی پورہ کے بازاروں میں گہما گہمی

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں اکثر و بیشتر لوگ غیر رمضان کے مقابلے میں زیادہ خرچ کرتے ہیں انکے مطابق بعض دکاندار ناجائز منافع خوری انجام دیتے ہیں، انہوں نے انتظامیہ سے اس پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی بھی اپیل کی۔ وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ سنہ 2019میں دفعہ 370کی منسوخی اور بعد ازاں کورونا کے باعث عائد لاک ڈائوں کے سبب دکاندار بھی کافی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن خصوصا ماہ مبارک رمضان میں انہیں بھی بہتر کاروبار اور اچھی کمائی کی توقع ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.