ETV Bharat / state

عزیز حاجنی کی کتابوں اور میوزک البم کی رسم رونمائی

مرحوم عزیز حاجنی کی خواہش کے مطابق راجہ بلال اور کشن لنگو کی جانب سے تیار کردہ ان کی چند منتخب غزلوں پر مشتمل میوزک البم کو بھی تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔

عزیر حاجنی کی کتابوں اور میوزک البم کی رسم رونمائی

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 3:29 PM IST

Updated : Oct 27, 2021, 3:56 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے میونسپل ہال، حاجن میں حلقہ ادب سوناواری اور وہاب کلچرل سوسائٹی حاجن کے باہمی اشتراک سے مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی کی یاد میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عزیز حاجنی کی کتابوں اور میوزک البم کی رسم رونمائی

تقریب میں عزیز حاجتنی کی تین کتابوں ’’یی ہا مے ونے آؤ‘‘، Aziz Hajini Man and Mission اور Aziz Hajini indelible کی رسم رونمائی کے علاوہ ان کی منتخب غزلوں پر مشتمل میوزک البم کی رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔

تقریب میں کشمیری اور اردو زبان کے معروف ادیب پروفیسر محمد زماں آزردہ، بزرگ ادیب غلام نبی آتش، ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان سمیت وادیٔ کشمیر کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے ادیبوں، قلمکاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔

حلقہ ادب سوناواری کے صدر شاکر شفیع نے خطبۂ استقبالیہ میں مرحوم عزیز حاجنی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ وہیں دیگر مقررین نے ان کی ادبی خدمات پر مقالات پیش کیے۔

مرحوم کے فرزند اظہر حاجنی نے تقریب کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمیشہ شعراء، قلمکاروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کمر بستہ رہے اور آج ان کی یاد میں اس طرح کی تقریب سے ان کے مداح کافی محظوظ ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم حاجنی نے اپنے دور حیات میں ہی اپنی غزلوں میں سے 8 غزلوں کا انتخاب کرکے انہیں ایک میوزک البم میں اجرا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ ان کے مطابق مرحوم کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے راجہ بلال اور کشن لنگو کی جانب سے تیار کردہ میوزک البم بھی تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔

تقریب کی دوسری نشست میں شعراء نے عزیز حاجنی کو منظوم خراج پیش کیا۔ واضح رہے کہ مرحوم ڈاکٹر عزیر حاجنی اردو اور کشمیری زبان کے معروف شاعر اور ادیب تھے۔ مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد وہ جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سیکریٹری کے عہدے پر کئی برس فائز رہنے کے بعد سبکدوش ہوئے۔

Last Updated : Oct 27, 2021, 3:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.