ETV Bharat / state

بانڈی پورہ کورونا ٹیسٹنگ میں اول نمبر پر

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 1:12 PM IST

آبادی کے تناسب سے پورے جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے ضلع میں کورونا کے مثبت معاملات سامنے آ رہے ہیں۔

بانڈی پورہ کورونا ٹیسٹنگ میں اول نمبر پر
بانڈی پورہ کورونا ٹیسٹنگ میں اول نمبر پر

اعدادوشمار کے حوالے سے اگرچہ کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں بانڈی پورہ جموں و کشمیر یوٹی میں دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم سی ایم او بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد خان کا کہنا ہے کہ 'بانڈی پورہ ضلع کی پوری آبادی چار لاکھ ہے اور آبادی کے تناسب سے بانڈی پورہ سیمپلنگ کے معاملے میں اول نمبر پر ہے۔'

سی ایم او کے مطابق بانڈی پورہ میں آج تک آر ٹی پی سی آر کے اُنتیس ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران ریپڈ اینٹی جن کے سات ہزار ٹیسٹ بھی کئے گئے۔'

سی ایم او کے مطابق آبادی کے تناسب سے پورے جموں و کشمیر میں بانڈی پورہ میں سب سے زیادہ تعداد میں ٹیسٹنگ ہو رہی ہے اور اسی وجہ سے ضلع میں کورونا کے مثبت معاملات سامنے آرہے ہیں۔

واضح رہے 27 اگست تک بانڈی پورہ میں کورونا کے ایکٹیو معاملات کی تعداد 845 تک پہنچ چکی ہے اور ضلع میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک چوبیس لوگوں کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.