ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: حاجن کے پرانے تحصیل آفس میں آتشزدگی - ایک منزل جل کر خاکستر

گزشتہ رات کے دوران حاجن قصبہ میں واقع پرانے تحصیل دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا-

بانڈی پورہ: پرانے تحصیل آفس حاجن میں آتشزدگی

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:13 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں دوران شب پرانے تحصیل آفس میں آگ لگ گئی اور اس کی ایک منزل جل کر خاکستر ہوگئی-

بانڈی پورہ: پرانے تحصیل آفس حاجن میں آتشزدگی

مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ رات کے دوران حاجن قصبہ میں واقع پرانے تحصیل دفتر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا-

اگرچہ اس دوران فائر بریگیڈ کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی تاہم عمارت کا نچلی منزل میں آگ نے شدید نقصان پہنچایا- فائر بریگیڈ کی ٹیم نے بعد میں آگ پر قابو پالیا-

ایک عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حاجن میں واقع اس عمارت میں پہلے تحصیل دفتر ہوا کرتا تھا تاہم دو مہینے قبل اس دفتر کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا-

آتشزدگی کے اس واقعے میں مذکورہ عمارت کی پہلی منزل مکمل طور سے آگ کی نذر ہوگئی اور اسے شدید نقصان پہنچا ہے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.