ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: پل کی جلد تعمیر کیے جانے کا مطالبہ - عارضی راستہ انتہائی خطرناک

سرینگر - بانڈی پورہ شاہراہ پر اجس کے مقام پر پل کی تعمیر سست رفتاری سے انجام دیے جانے پر لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

بانڈی پورہ: پل کی جلد تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:31 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے اجس علاقے میں سرینگر - بانڈی پورہ شاہراہ پر پل کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، تاہم مقامی لوگوں نے پل کی تعمیر جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ پختہ پل نہ ہونے کے باعث نالے کے بیچ ایک عارضی راستہ/ڈویژن بنایا گیا ہے تاہم انکے مطابق بارشوں کے دوران اور نالے میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث اس راستے سے گاڑی پار کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔

بانڈی پورہ: پل کی جلد تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر کا کام انتہائی سست رفتاری سے انجام دیا جارہا ہے۔

لوگوں کے مطابق عارضی راستہ انتہائی خطرناک ہے اور اکثر و بیشتر حادثے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے انتظامیہ خصوصا محکمہ تعمیرات عامہ سے شاہراہ پر بنائے جا رہے پل کے کام میں سرعت لانے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.