نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت بدھ کو منی سیکریٹیریٹ بانڈی پورہ سے سمبل تک ایک موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں مقامی بائکرس نے شرکت کی۔
نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں لانے کے لیے بائک ریلی کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ریلی میں ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد، ایس ایس پی بانڈی پورہ راہل ملک اور سی پی او بانڈی پورہ امتیاز احمد بھی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ریلی کا حصہ بنے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ ریلی بانڈی پورہ سے شروع ہو کر سمبل میں اختتام پذیر ہوگی جس دوران مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو نشیلی ادویات اور ڈرگس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پاسداری عمل میں لائے جانے سے متعلق بھی کاؤنسلنگ کی جائے گی۔'
مزید پڑھیں؛ غیر ملکی سفارتکاروں کا دورہ، سرینگر میں غیر اعلانیہ ہڑتال
ریلی کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے لیجینڈ بائک رائڈس کے تعاون سے کیا تھا۔