ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: زیادہ کرایہ وصول کرنے پر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی - urdu news

انسپیکٹر عبد الحمید نے کہا کہ انہیں عوام کی جانب سے مسلسل یہ شکایات موصول ہورہی تھی کہ سمبل سوناواری میں مختلف سومو ڈرائیورس مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرتے ہیں۔

اضافی کرایہ وصولنے پر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

author img

By

Published : Apr 3, 2021, 10:48 PM IST

اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر (اے آر ٹی او) بانڈی پورہ نے ہفتے کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایات موصول ہونے کے بعد اچانک چیکنگ کا عمل شروع کیا۔ اس دوران مختلف ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی جو مسافروں سے طے شدہ ریٹ سے زیادہ کرایہ لیتے تھے-

اضافی کرایہ وصولنے پر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی

اس دوران متعدد گاڑیوں کا چالان کاٹا گیا اور ان پر جرمانہ عائد کیا گیا- موٹر وہیکل انسپیکٹر عبد الحمید نے کہا کہ انہیں مسلسل یہ شکایات عوام کی جانب سے موصول ہورہی تھی کہ سمبل سوناواری میں مختلف سومو ڈرائیورس مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرتے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'اسی کے پیش نظر ہفتہ کے روز انہوں نے اے آر ٹی او بانڈی پورہ صہیب احمد کی سربراہی میں حاجن روڈ پر وسیع پیمانے پر چیکنگ کی اور ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا'۔

یہ بھی پڑھیے
کشمیر: معذور کرکٹر کا بین الاقوامی لیگ میں انتخاب

انہوں نے کہا 'مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے قریب ساڑھے سات ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کا چالان کیا گیا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.